.........بہت بزدل بنا ڈالا

حقیقت آشْنا میرے
تجھے شاید خبر ہوگی ,

مجھے تیری محبت نے
بہت بزدل بنا ڈالا ,

میں ہر اس شئے سے ڈرتا ہوں  
تجھے جو چھین سکتی ہے ,

میں ان لمحوں سے ڈرتا ہوں
جدائی جن میں رہتی ہے ,

میں ان اشکوں سے ڈرتا ہوں
جو بن کر یاد بہتے ہیں ,

میں ان لفظوں سے ڈرتا ہوں 
جو خاموشی میں رہتے ہیں ,

بچھڑنے کی میرے ہم دم 
میں ہر صورت سے ڈرتا ہوں ,

تجھے شاید خبر ہو گی
مجھے تیری محبت نے ،

   بہت بزدل بنا ڈالا........


 
 
Please Do Click g+1 Button If You Liked The Post & Share It.

Comments