اُجالا پنکھڑی کا ، دیپ کی مہکار ہے لیلیٰ
کرشماتی چمن آرائی کا گلزار ہے لیلیٰ
کلی میں گھس کے سوتی ہے ، محبت کی مہارانی
اُٹھے تو پھول کھلتے ہیں ، غضب گلنار ہے لیلیٰ
صبا زُلفوں میں اُنگلی پھیر کر، کہتی ہے’’اُٹھیں بھی
رُخِ دِلکش دُھلے شبنم سے تو تیار ہے لیلیٰ
اُسے بیدار ہوتا دیکھ کر جھرنے نے دُھن بدلی
سریلی فاختہ کُوکی ، تمہی سے پیار ہے لیلیٰ
اُٹھا کر خوش نما تتلی ، سجا لی زُلفِ عنبر میں
کلی ہونٹوں پہ پھیری ، واہ کیا سنگھار ہے لیلیٰ!
گلابی گال یوں خوشبو نے چومے ہیں محبت سے
حیا کی لال لالی سے دَھنک رُخسار ہے لیلیٰ
پتنگے گر خبر لاتے تو اُن کے پر نہ جل جاتے
مجھے تتلی نے بتلایا کہ خوشبودار ہے لیلیٰ
یہ جگنو نغمہ گر ہیں کان میں یا گوشوارے ہیں
یہ دِل کا نُور ہے یا چاندنی کا ہار ہے لیلیٰ
کنیزیں تتلیاں اِس کی ، نگہبانی کو غنچے ہیں
رُکوع میں جھک گئے ہیں گُل ، سَرِ دَربار ہے لیلیٰ
غزل کے پیراہن میں قیس نے چٹکی بھری دِل پر
.. .. غرور و آہ پرور مستی سے سرشار ہے لیلیٰ

Ujala
Pankhari Ka, Deep Ki Mehkaar Hai Laila
Karishmati
Chaman Aaraai Ka Gulzar Hai Laila
Kali
Me Ghus K Soti Hai , Mohabbat Ki MahaRani
Uthay Tou Phool Khiltey Hein, Ghzab Gulnar Hai Laila
Saba,Zulfon
Me UnGli Phair Kar, Kehti Hai "Uthein Bhi"
Rukh-E-DilKash
Dhuley Shabnam Se Tou Tayyar Hai Laila
Usay BeDaar Hota Dekh Kar Jharne Ne Dhun Badli
Sureeli
Fakhta Koki , Tumhi Say Piyaar Hai Laila
Utha
Kar KhushNuma Titlee, Saja Li Zulf Amber Mein
Kali
Honton Pay Pheri, Wah Kia SinGhaar Hai Laila
Gulabi
Gaal Yun Khushbo Ne Chomey Hein Mohabbat Se
Haya
Ki Laal Lali Say Dhanak Rukhsaar Hai Laila
Patan-gay
Gar Khabar Laatey Tou Un K Parr Na Jal Jaatey
Mujhe
Titlee Ne Batlaya K Khushbudar Hai Laila
Yeh Jugnoo Naghma Gar Hen Kaan Mein, Ya Goshwarey Hein
Yeh Dil Ka Noor Hai Ya Chandni Ka Haar Hai Laila
Kaneezin
Titliyan Uski Nigeh-baani Ko Ghunchey Hein
Rukooh
Mein Jhuk Gaye Hen Gul Sar-e-Darbaar Hai Laila
Ghazal
K Peerahan Mein "QAIS" Ne Chutki Bhari Dil Par
Ghuror-0-Aah
Parwar-e-Masti Say Sarshaar Hai Laila .. ..
Please Do Click g+1 Button If You Liked The
Post & Share It
Comments
Post a Comment
Thanks For Nice Comments.